حاملہ خواتین کیلے بہترین تحفہ

یہ وہ پھل ہے۔ جس کا ذکر قرآن پاک میں متعدد بار آیا ہے۔ حضرت مریم کو دوران حمل کھجوریں کھانے کی ہدایت کی گئی جس سے ثابت ہوتا ہے۔ کہ یہ پھل انتہائی مقوی غذا ہے۔ حکماء اسے کئی اعتبار سے دیگر پھلوں پر فوقیت دیتے ہیں۔ شہد اور کھجور کا مزاج گرم ہے۔ اس وجہ سے یہ موسم سرما میں بہت مفید ہے۔ یہ دمے کے مریضوں کیلئے بہترین غذا کا درجہ رکھتی ہے۔ اور ساتھ ہی ہاضمہ بھی درست رکھتی ہے۔ خون صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ جسم میں تازہ خون بھی پیدا کرتی۔اور صحت کے بارے میں حساس افراد کیلئے بہترین معیاری غذا ہے۔طب نبویﷺ کے مطابق عجوہ کھجور کی خاص ادویائی اہمیت ہے۔ یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی اور انجائنا کے مریضوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

خصوصاً مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوریں کولیسٹرول لیول گھٹانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔کولیسٹرول کی سطح گھٹانے کا ایک نسخہ یہ ہے۔ کہ 42 عجوہ کھجوروں کی گٹھلیاں پیس کر اور باریک سفوف بنا کر ایک مرتبان میں رکھ لیں روزانہ نہار منہ استعمال کریں۔جوکہ بظاہر ایک چھوٹی سی بیماری نظر آتی ہے۔ جسے اکثر چھوٹے بڑے نظرانداز کردیتے ہیں۔ اور یہ مرض بعد میں شدت اختیار کرجاتا ہے۔جس کے نتیجے میں انسان کو سر درد‘ جسم میں کمزوری‘ آنکھوں سے پانی کا بہنا‘ حلق میں خراش اور ہلکا ہلکا بخار اور تھکاوٹ بھی شروع ہوجاتی ہے

جس سے ہر وقت بدن سست روی کا شکار ہوتا ہے. ایسے مریضوں کو چاہئے کہ وہ یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں ان سب تکالیف کو دور کرنے کیلئے ایک مفید نسخہ آپ کی نظر پیش کرتا ہوں.آدھا تولہ ملٹھی‘ آدھا تولہ لونگ‘ آدھا تولہ دارچینی‘ آدھا تولہ فلفل دراز اور آدھا تولہ الائچی کلاں لے کر اس کو باریک پیس لیں اور شہد میں حسب مقدار ملا کر اس کی معجون بنالیں اور رات کو سونے سے قبل آدھی چمچ کھانے سے انشاء اﷲ تعالیٰ کھانسی ‘ نزلہ و زکام اور بخار کی حدت میں کمی واقع ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *